ڈھاکہ،15جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے مذہبی شدت پسندی کے واقعات کے تناظر میں حکومت نے نماز جمعہ میں دیے جانے والے خطبات پر کنٹرول کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیشرفت ڈھاکا کے ایک کیفے میں ہونے والے اس دہشت گردانہ واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مسلح حملہ آوروں نے 20سے زائد افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے حکومت نے سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ریاستی کنٹرول میں چلنے والی اسلامک فاؤنڈیشن کی طرف سے ملک کی ہزارہا مساجد میں نماز جمعہ میں پڑھے جانے کے لیے آج خطبے کا متن جاری کیا گیا ہے۔